• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف نے رانا ثنا کی رہائی کا فیصلہ مایوس کن قرار دے دیا

اے این ایف نے رانا ثنا کی رہائی کا فیصلہ مایوس کن قرار دے دیا


انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کی ضمانت کے فیصلے کو مایوس کن قرار دے دیا۔

اے این ایف حکام نے اینکرز اور ایڈیٹرز کو رانا ثنااللہ کیس پر بریفنگ دی ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر رہائی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ مایوس کن ہے۔

انسداد منشیات فورس کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے جا رہی ہے۔

اے این ایف حکام نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے تین ماہ پہلے تک کی گئی سرویلنس کی فوٹیج موجود ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر قانون اور موجودہ رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

راناثنااللہ کی جانب سے دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروادیے گئے۔

تازہ ترین