• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں کو 144 روز ہوگئے


مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غیر انسانی پابندیوں 144 روز ہوگئے، وادی میں انٹرنیٹ بند اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں، بھارتی حکومت نے جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت کو متنازع پالیسیوں پر اب غیر معمولی عالمی بدگمانی اور مخالفت کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مسلمان طالبہ کو کانووکیشن سے نکال دیا گیا

ہانگ کانگ کے انگریزی اخبار ایشیا ٹائمز نے لکھا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ نے بھارت کے عالمی قد و قامت میں کمی کی ہے اور متنازع شہریت قانون، کشمیر لاک ڈاؤن، نوٹ بندی کے بعد مودی حکومت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے 2010 اور 2018 میں یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کے خلاف بنائے گئے مقدمات پر کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سید علی گیلانی نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کردیا

حریت رہنماؤں پر عوام کو الیکشن بائیکاٹ پر اکسانے اور بھارت مخالف نعروں پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔

تازہ ترین