• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مشرف فیصلے پر تنقید، فردوس عاشق، فروغ نسیم، شہزاد اکبر، اٹارنی جنرل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

فردوس عاشق، فروغ نسیم، شہزاد اکبر، اٹارنی جنرل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست


اسلام آباد(آئی این پی /این این آئی) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر پریس کانفرنس کرنے پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، وزیر قانون فروغ نسیم،شہزاد اکبر، اٹارنی جنرل انور منصور خان و دیگر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست میں میڈیا چینلز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 17اور 18دسمبر کو فریقین نے نہ صرف عدالت کا تمسخر اڑایا بلکہ فاضل جج کی بھی تضحیک کی اور ان کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکب افراد عوامی عہدوں پر فائز ہیں اور حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عدالت ان تمام افراد کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204اور توہین عدالت کے تحت کارروائی کرے۔ ان افراد کو عوامی عہدوں کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت کسی بھی شخص کو جج کو متنازع کرنے یا فیصلے کی بنیاد پر تضحیک کرنے اختیار نہیں ہے۔ فریقین نے فیصلہ دینے والے جج اور عدلیہ کی آزادی پر شدید قسم کا حملہ کیا۔درخواست کا کہنا ہے کہ فریقین نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اداروں کو لڑانے اور بحران پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی۔

تازہ ترین