• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: گاڑیوں کےجعلی کاغذات بنانے والےگروہ کے دو افراد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سی آئی اے کوئٹہ پولیس نے گاڑیوں کے جعلی کاغذات بنانے والے گروہ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ سی آئی اے کے مطابق ایس پی سی آئی اے سید زاہد شاہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے جعلی کاغذات بنانے والے گروہ کے دو افراد گوالمنڈی کے علاقے میں موجود ہیں جس پر دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے دو افراد نجیب اللہ اور نقیب اللہ کو گرفتار کر کے جعلی کاغدات ٗ جعلی دستاویزات، مہریں جعلی سرکاری کارڈز قبضے میں لے لئے ۔
تازہ ترین