• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا میں پولیو کے2 نئے کیسز

خیبر پختون خوا میں پولیو کے2 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد رواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 81 ہو گئی۔

کے پی کے کے ضلع ٹانک اور بنوں کے 2 بچو ں میں پولیو وائرس  ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایمرجینسی آپریشن سینٹر خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں پولیو کے 2 نئے کیسز ضلع ٹانک اور بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ بچوں میں ضلع ٹانک کا 15 ماہ کا بچہ اور بنوں کی 17 ماہ کی بچی شامل ہے۔

ایمرجینسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے فضلوں کے نمونوں سے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال کے دوران خیبر پختون خوا میں پولیو کیسز کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوآرڈینیٹر آف ایمرجینسی آپریشن سینٹر عبدالباسط کے مطابق پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے، حکومت پولیو کے خاتمے میں پر عزم ہے تاہم والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

تازہ ترین