پنجاب میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی 7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا والد بھٹہ مزدور اور اس کا تعلق پشتون فیملی سے ہے، متاثرہ بچی کو ایک بار بھی پولیو کے حفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔