• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور سرگودھا میں پولیو ورکرز پر تشدد، خاتون گرفتار


پنجاب کے شہروں لاہور اور سرگودھا میں پولیو ورکرز پر تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔

پولیس نے پولیو ورکرز پر تشدد کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک خاتون نے خاتون پولیو ورکر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے تشدد کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیو ورکر ریاض بی بی اور نازیہ بی بی یونین کونسل 163 میں پولیو کے قطرے پلانے گئی تھیں، جہاں ایک خاتون زویا عمر نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا۔

پولیو ورکرز نے اصرار کیا تو زویا عمر نے پولیو ورکر ریاض بی بی کو تھپڑ مارے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے ریاض بی بی کی درخواست پر زویا عمر کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: سرگودھا میں پولیو ٹیم پر تشدد، خواتین کمرے میں بند

ادھر سرگودھا کے گاؤں چک 125 شمالی میں پولیو ٹیم پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہری نے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کی اور ان سے سامان چھین کر گندی نالی میں پھینک دیا۔

پولیو ٹیم کے انچارج محمد اسماعیل کی مدعیت میں مذکورہ شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین