• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول ماما کی برسی ضرور منائیں مگر پاپا پر برسیں، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی ماما کی برسی ضرور منائیں مگر اپنے پاپا پر بھی برسیں، برسی پر اپنے والد سے پوچھیں ان کے دستِ راست رحمٰن ملک سانحے کے بعد بھاگ کر بلاول ہاؤس کیوں گئے؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر برس پڑے، کہا کہ بلاول اپنے والد سے پوچھیں کہ محترمہ کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ آصف زرداری نے ٹین ایج میں اپنے بیٹے کو کرپشن سمیت نوسربازی کے تمام گر سکھا دیئے، انہیں نیب کے سامنے لازمی پیش ہونا پڑے گا۔

اس موقع پر وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ اپنی 16 ماہ کی وزارت کے دوران 16 نئے کام کیے جس میں اساتذہ کی ٹرانسفر سمیت 21 ہزار بچوں کی اسکولوں میں واپسی شامل ہے۔

تازہ ترین