آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔
حکومت کی جانب سے دائر کی گئی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نظرثانی درخواست پر نمبر الاٹ کر دیاہے۔
نظرثانی درخواست چیف جسٹس کی ہدایت پرسماعت کیلئے مقرر کی جائے گی ۔