• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری اورآئی جی کادورہ گوجرانوالہ،افسروں کوہدایات

لاہور(خصوصی نمائندہ،کرائم رپورٹرسے) چیف سیکر ٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے گوجرانوالہ کادورہ کیا، اور سرکٹ ہاوس میں سول اور پولیس افسر وں کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ افسران کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں، اب آپ لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے خود کو وقف کر دیں۔میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان نے کہا کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ملکر سبزی اور فروٹ منڈیوں کے دورے کریں ۔مزید برآ ں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق عوام کی مددگاراور پیشہ ورانہ طور پرمزیدمضبوط فورس بناتے ہوئے شہریوں میں احساس تحفظ کو فروغ دینا میرا مشن ہے اور تمام پراجیکٹس کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔
تازہ ترین