• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت پنجاب کے 288مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپور) محکمہ صحت نے ملتان سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے پسماندہ علاقوں کے 288 مراکز صحت کو اپ گریڈیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 195 سنٹروں میں 24 گھنٹے ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات تیز کر دیئے ہیں، ان بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کیلئے ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی کو مد نظر رکھتے ہوئے 24 گھنٹے فعال رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،جہاں مریضوں کو علاج معالجہ کرانے میں پریشانی سے چھٹکارہ ملے گا ،اس کے علا وہ 42 بنیادی مراکز صحت کو بی ایچ یو پلس بناکر ان میں بھی 24 گھنٹے ایمرجنسی کے ساتھ شام کے اوقات میں او پی ڈی شروع کی جائے گی،ذرائع کے مطابق 35 رورل ہیلتھ سنٹر میں ایمرجنسی بلاک اور بچوں کی نرسریاں بھی بنائی جائیں گی،محکمہ صحت حکام کے مطابق ابتدائی طور پر اٹک ،ڈی جی خان ،جھنگ ،قصور ،میانوالی،راجن پور لودھراں ،چنیوٹ کے مراکز صحت کی اپ گریڈیشن ہو چکی ہے جبکہ 16 شہروں میں اربن سنٹر بھی قائم کئے جاچکے ہیں،اٹک میں ایک ۔جھنگ اور گجرانوالامیں3،3،راولپنڈی میں6اور ڈی جی خان اور میانوالی میں ایک ایک اربن ہیلتھ سنٹر قائم کئے جائیں گے۔
تازہ ترین