• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کی وزارت سیفران کے نمائندوں کو بریفنگ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے اکیڈمک سیکشن نے وزارت ریاستی وسرحدی امور (سیفران) کے نمائندوں کو سابق فاٹا ڈومیسائل ہولڈر طلبہ کے کوٹہ اور وظائف کی تقسیم پر تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک ڈاکٹر سربلند خان نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ریجنل دفتر کے ذریعے ویڈیو لنک پر دی جس میں بتایا گیا کہ متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد ہر شعبے میں سابق فاٹا کے ڈومیسائل ہولڈرز طلبہ کا کوٹہ دگنا کر دیا جائے گا، پشاور یونیورسٹی نے وظائف میں ہمیشہ قبائلی علاقہ جات کو مقدم رکھا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین