• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا اور یاسر کی مہندی میں زارا نور عباس کی گلوکاری

زارا نور عباس کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ادکارہ زارا نور عباس نے اقرا عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی تقریب میں گلوکاری کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

معروف اداکارہ اقرا عزیز اور ادکار یاسر حسین کی دو روز قبل مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی جس کے بعد اقرا اور یاسر کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، اِنہی وائرل ویڈیوز میں ایک زارا نور عباس کی بھی تھی۔

 زارا نور عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں مشہور گانا ’لائیاں لائیاں میں تیرے نال‘ گا کر مہندی کا مزہ دو بالا کر دیا۔

ویڈیو میں اداکار شہزاد شیخ  رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ اداکارہ کُبریٰ خان اُن کی ویڈیو بناتے ہوئے خود بھی گانا گانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اِس سے قبل زارا نور عباس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے شوہر اسد صدیقی اور کُبریٰ خان کے ہمراہ اقرا اور یاسر کی مہندی میں رقص کر رہی تھیں۔


واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تازہ ترین