• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افشاں لطیف نے سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کردی

افشاں لطیف نے سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کردی


کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے وزیراعلی پنجاب کی معائنہ ٹیم (سی ایم آئی ٹی) کی رپورٹ مسترد کردی۔

اپنے ویڈیو بیان میں افشاں لطیف نے کہا کہ ان کے لیے رپورٹ نئی نہیں، اسی رپورٹ کی بنیاد پر ڈاکٹر پرویز احمد کو ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ پرانی ہے صرف کرداروں کے نام بدلے ہیں اور یہ معاملہ اب دفن نہیں ہوگا۔

افشاں لطیف نے کہا کہ جس رپورٹ میں اجمل چیمہ کو کلیئر قرار دیا گیا ہے میرے لیے نئی نہیں ہے، یہ وہی رپورٹ ہے جس میں ڈاکٹر پرویز احمد خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کاشانہ کیس کی رپورٹ بنائی تھی اور اب بھی سی ایم آئی ٹی نے ہی رپورٹ تیار کی ہے جبکہ سی ایم آئی ٹی کے وزیر اجمل چیمہ ہی ہیں۔

افشاں لطیف نے کہا کہ صرف اس رپورٹ میں ڈائریکٹرز کے نام تبدیل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم آئی ٹی کی وجہ سے آج بھی کاشانہ بچیوں کی آہ و پکار سے گونج رہی ہے، پچھلے چار ماہ میں سی ایم آئی ٹی کا گھناؤنا کردار سب کے سامنے آیا ہے ۔

افشاں لطیف نے کہا کہ اس طرح کی رپورٹ دے کر معاملے کو کور کیا جارہا ہے لیکن معاملہ اب دفن نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ثبوت اور دلائل کے ساتھ اپنی بات ثابت کرنا ہوگی، حکومت کے مقابلے پر کوئی کمزور عورت اور بچیاں نہیں ہیں۔

تازہ ترین