• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم کراچی میں تین میچ کھیلے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اومان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم پاکستان کے دس روزہ دورہ کے دوران پاکستان ویٹرنز کے ساتھ تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی، اس بات کا اعلان قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان ویٹرنز ہاکی کے روح رواں اصلاح الدین نے ہفتے کو ایم اے شاہ ، اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہا کہ ویٹرنز میچوں کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن بھر پور تعاون کررہی ہے جس پر ہم اس کے مشکور ہیں،اس موقع پر سابق ہاکی اولمپئینز ایاز محمود، سمیر حسین، اسپانسر مہتاب چائولہ، غلام محمد خان، اور عارف صدیقی بھی موجود تھے، اصلاح الدین نے کہا کہ ٹیم14جنوری کوکراچی پہنچے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ویٹرنز ہاکی لیگ تین جنوری سے شروع ہوگی جس کے میچز ہر ہفتے اور اتوار کو کھیلے جائیں گے، انہوں نے غلام محمد خان کو دونوں ایونٹ کی میڈیا کمیٹی کا چیئر مین مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔جبکہ سمیر حسین آر گنائزنگ سکریٹری ہوں گے۔
تازہ ترین