بیجنگ(اے ایف پی )چین نے 2020 میں اپنے مریخ مشن کو آگے بڑھانے کیلئے دنیا کا سب سے طاقت ور راکٹ لانچ کردیا۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ’2000 سیکنڈز کے بعد شیجیان 20سیٹلائٹ کو اپنے پہلے سے طے شدہ مدار میں بھیجا گیا۔اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر دکھائی گئی براہ رست نشتریات میں شی جیان 20 ٹیسٹ سیٹلائٹ پے لوڈ پر مشتمل بھاری لانگ مارچ 5 راکٹ کو جنوبی جزیرے ہینان میں واقع لانچ سائٹ سے رات 8بج کر 45منٹ پر خلا میں بھیجا گیا۔رپورٹ کے مطابق ’راکٹ لانچ مستقبل کے خلائی مشنوں سے متعلق کلیدی ٹیکنالوجیز کی جانچ کرے گا‘۔یہ کامیاب لانچ آئندہ سال ریڈ سیارے کے مشن اور 2022تک عملے پر خلائی اسٹیشن بنانے کی امید سے متعلق چین کے منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے۔چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ ینہوا نے گزشتہ ہفتے نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے ذریعے جاری ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ ’لانگ مارچ کے راکٹ کو اہم مشنز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’اسے مریخ کی چین کی پہلے تحقیقات، چانگ ای 5قمری تحقیقات اور انسان دوست خلائی اسٹیشن کے لیے ایک بنیادی ماڈل کی لانچنگ سمیت اہم مشنوں کی ایک سیریز کی ذمہ داری سونپی جائے گی‘۔چین کے طاقت ور راکٹ لانچ کا آن لائن براہ راست نشریات 10لاکھ سے زائد افراد نے دیکھی اور رات کو آسمان پر راکٹ لانچ کرنے کے منظر کو دیکھتے ہوئے جزیرے کی لانچ سائٹ کے قریب جمع ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا ۔