• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائی کورٹ نے آئس اور ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں نئے قانون کے تحت گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی، چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس وقا راحمد سیٹھ اور جسٹس احمد علی پر مشتمل دورکنی بنچ نے شبیرحسین گگیانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر ملزم حسین احمد کی رٹ کی سماعت کی۔استغاثہ کے مطابق رستم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم حسین احمد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 2کلو ہیروئن اور 100گرام آئس منشیات برآمد کی اور اسکے خلاف سی این ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ملزم نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیااوردورکنی بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔
تازہ ترین