• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ توہین انسانیت ہے، پیر رضی گیلانی

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن کی مختلف شخصیات نے پرویز مشرف کیس کے حوالے سے اپنے تاثرات میں افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سابق چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ متوازی اور نوجوان اسکالر پیر سید رضی حسن گیلانی نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ توہین انسانیت ہے، یہ فیصلہ ان کے خلاف عناد پر مبنی دکھائی دیتا ہے جس کی الگ سے تحقیقات ہونی چاہئے۔ راجہ غلام نبی آف کلر سیداں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر مہذب ہے، افواج پاکستان ہماری آن اور شان ہے۔ چوہدری خادم حسین نے کہا کہ پرویز مشرف نے وطن کے لیے تین جنگیں لڑی ہیں، ان کے خلاف فیصلہ پر لوٹن کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کودکھ ہوا۔
تازہ ترین