کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں مکمل کئے گئے چار میگا پروجیکٹس کا افتتاح پیر کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کے ساتھ کریں گے مکمل کئے جانے والے منصوبوں میں کورنگی ڈھائی نمبر اور پانچ نمبر کے پل، شہیدملت روڈ پر حیدرعلی انڈر پاس اور کینٹ اسٹیشن کے اطراف کی سڑکیں شامل ہیں۔