امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہے کہ مہنگائی ملک کا بڑامسئلہ ہے، عوام کے حقوق کے لیے حکومت کا تعاقب کریں گے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ 2019 میں حکومتی وعدوں کی طرح معاشی اشاریے بھی منفی رہے۔ حکومت نے خاموش این آر او شروع کر رکھاہے۔ وزیر اعظم نیب آرڈی نینس کے ذریعے اپنے دوستوں کو بچانا چاہتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ شوگر مل مالکان کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں، گنے کی خریداری بند ہونے سے کاشتکار سخت پریشان ہیں ۔