• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو ائیر پر قانون کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی ہوگی، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (آن لائن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہرکو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کام کررہے ہیں نئے سال کے موقع پر کوئٹہ کے شہری خوشی ضرور منائیں لیکن ان کی خوشی سے کسی اور کو تکلیف نہ ہو نیو ائیر کے موقع پر پولیس کے ساتھ مل کر کوئٹہ شہر میں ہوائی فائرنگ، شہریوں پر سنو اسپرے، بغیر سائلنسرموٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہے اگر کوئی بھی فرد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی وضح ہدایت ہے کہ کوئٹہ شہر کے عوام کو زندگی کے بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں نیو ائیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب کاکڑ بھی ان کے موجود تھے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے روانی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں، ہم نے ایک ٹاسک فورس بنائی ہےپچھلے دنوں 22ایکڑ اراضی پر قبضہ ختم کرایا تھا اور اس کےعلاوہ 47گھر مسمار کئے ہیں 8ہیوی مشینیں ہم نے ضبط کی ہیں۔ 
تازہ ترین