• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این جی اسٹیشن آج 24 گھنٹے کے لیے بند ہیں،  سوئی سدرن


کراچی میں شیڈول کے باوجود آج سی این جی اسٹیشن نہیں کھل سکے ہیں۔

گیس اسٹیشن کے مالکان کا کہنا ہے کہ پیغام آیا ہے کہ سی این جی اسٹیشن نہیں کھلیں گے، گیس پریشر نہیں اس لیے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن آج 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں، جبکہ کل شیڈول کے مطابق سی این جی بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، CNG اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے پھر بند

ادھر پنجاب میں انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی 10 روز بعد بحال ہوگئی، گیس کی فراہمی کے بعد صنعتی پہیہ بھی چل پڑا۔

سوئی ناردن گیس کے نوٹی فکیشن کے بعد آج صبح سے پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، 10 روز تک معطل رہنے والی گیس کی سپلائی بھی شروع ہوئی توصنعتی پہیہ بھی چل پڑا۔

فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں انڈسٹریز کو 10 روز سے گیس کی فراہمی معطل تھی اور صنعت کار مہنگے متبادل ذرائع سے پیدواری عمل جاری رکھے ہوئے تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹرز کواب بھی گیس کی بندش کا سامنا رہے گا، دوسری طرف فیصل آباد،گوجرانوالہ ،ملتان، بہاولپور، جھنگ، سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں گھریلو صارفین گیس کی عدم فراہمی پر سخت پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، 3 دن کی بندش کے بعد CNG اسٹیشن کھل گئے

ان شہروں میں گھروں میں صبح ہوتے ہی گیس کی بندش سے معمولاتِ زندگی متاثر رہتے ہیں۔

ادھر سندھ کے کئی شہروں میں بھی گیس بحران سے گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کاسامناہے۔

تازہ ترین