• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن آئی کے دیوہیکل فیرس وہیل پر سالِ نو کی تیاریاں


لندن آئی کے دیوہیکل فیرس وہیل پر سالِ نو کے کاؤنٹ ڈاؤن اور روشنیوں کی ریہرسل کی گئی۔

دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، اس موقع پر تمام ممالک کے لوگ اپنی روایت کے مطابق نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔برطانیہ میں بھی نئے سال کے جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

اسی سلسلے میں ریہرسل کے دوران’ لندن آئی‘ کے قریب اُلٹی گنتی کی ٹیسٹنگ ہوئی اور دیوہیکل فیرس وہیل پر نصب دلکش روشنیوں کی بھی ریہرسل کی گئی۔

’لندن آئی‘ کو سُرخ، نیلے اور دیگر دلکش رنگوں کی روشنیوں سے روشن کیا اور سالِ نو کے اس جشن کو منانے کی ریہرسل کے دوران کئی افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ریہرسل کے دوران پرفارم کی گئی تمام تیاری کو فائر ورک کے ساتھ نیو ائیر نائٹ پر باقاعدہ جشن کی صورت میں منایا جائے گا۔

تازہ ترین