مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے اپنے اہل خانہ سمیت جاتی عمرہ رائیونڈ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کی اور دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا۔
مریم نواز نے جیل سے رہائی پانے کی خوشی میں رانا ثناء اللّٰہ اور اُنکی فیملی کو کھانے پر جاتی عمرہ مدعو کیاتھا۔
ملاقات میں رانا ثناءاللّٰہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی شامل تھیں۔
راناثناءاللّٰہ نے میاں نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر سے بھی ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے رانا ثنااللّٰہ کو حوصلے اور بہادری کے ساتھ جیل کاٹنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔