• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی


وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معاشی ٹیم نے وفاقی کابینہ کو حکومت کی معاشی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اصلاحات سے معاشی و اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے مشکل حالات میں اربوں ڈالر سے زائد قرض کی رقم واپس کی ہے۔

بریفنگ میں کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اقتصادی اصلاحات سے معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں۔

معاشی ٹیم نے بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ اکنامک ریفارمز سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین