• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2020 کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگیا


عیسویں کلینڈر کے نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے اور نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت مشرقی حصے میں واقع ممالک و جزائر میں سال 2020 شروع ہوگیا۔

دنیا میں نئے سال 2020 کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگیا، آکلینڈ کے اسکائی ٹاور کے گرد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد اسکائی ٹاور کے گرد جمع ہوگئی، نئے سال کی آمد پر خوب ہلہ گلہ اور شور شرابہ کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے بعد نئے سال کا آغاز آسٹریلیا میں بھی ہوچکا ہے، سڈنی ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس پر سال نو کی آمد پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

نئے سال کی مناسبت سے فیملیز کی تقریب جاری ہے، جس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کیا گیا۔

شمالی کوریا کے شہر پیونگ یانگ میں بھی نئے سال کی زبردست تیاریاں کی گئیں جبکہ ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، دبئی، ماسکو، استنبول میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔

ایتھنز، پیرس، لندن، ریوڈی جنیرو، نیویارک میں بھی سال نو کے جش کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گوگل نے بھی اپنے ڈدوڈل بدل کر نئے سال کا خیر مقدم کردیا ہے۔

تازہ ترین