• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعاگو ہوں 2020 پاکستان کے لیے حقیقی تبدیلی کا سال ہو، احسن اقبال

دعاگو ہوں 2020 پاکستان کے لیے حقیقی تبدیلی کا سال ہو، احسن اقبال


نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کردیا ہے، جہاں ان کا سروسز اسپتال میں ان کے بازو کے ٹانکے کھولے جائیں گے۔

سروسز اسپتال آمد پر جیو نیوز سے گفتگ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں 2020 پاکستان کے لیے حقیقی تبدیلی کا سال ہو۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق احسن اقبال کے آپریشن والے بازو کا معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد ڈاکٹر ان کے بازو کے ٹانکےکھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 2018 میں ایک تقریب کے دوران احسن اقبال پر قاتلہ حملہ کیا گیا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اُس وقت لیگی رہنما کے بازو میں گولی لگی تھی جسے پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے باہر نہیں نکالا گیا تھا جبکہ ان کے بازو پر ٹانکے لگادیے گئے تھے، تاہم اب ان کے بازو کے ٹانکے کھولے جائیں گے۔

خیال رہے کہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں گزشتہ ہفتے گرفتار کر لیا تھا۔

تازہ ترین