جدہ(ایجنسیاں) آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے صدر نشین نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر اجلاس طلب کرنے کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔اجلاس کے مقام، تاریخ اور مندوبین کے تعلق سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں اپریل 2020کے دوران او آئی کا اجلاس منعقد ہو گا۔