• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر یوٹیوب سے پر اسرار طور پر غائب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر یوٹیوب سے پر اسرار طور پر غائب ہوگیا ہے۔ سرمد کھوسٹ پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین اداکار اور ہدایت کار سمجھے جاتے ہیں اور ان کی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر 30ستمبر کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا جو کہ کل سے یوٹیوب پر موجود نہیں ہے۔اس حوالے سے سرمد کھوسٹ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب یوٹیوب سے ٹریلر ہٹائے جانے پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید سینسر بورڈ کی وجہ سے فلم کا ٹریلر ہٹایا گیا ہو، تاہم سینسر بورڈ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا ہے۔سرمد کھوسٹ کی فلم ʼزندگی تماشا‘ کا ٹریلر خوب مقبول ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس فلم کو بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا معتبرترین ’کم جسوئک‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔یاد رہے کہ فلم ’زندگی تماشہ‘ کی کہانی صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مختلف افراد کی زندگی گزارنے کے فن کا آئینہ ہوگی۔ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ساتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر ان کی بہن کنول کھوسٹ ہیں جب کہ فلم کا اسکرپٹ نرمل بانو نے تحریر کیا ہے۔

تازہ ترین