• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سٹی پولیس نے دوران گشت کاسی روڈ پر ایک شخص سے چرس برآمد ہونے پرگرفتار کر کے سال 2020کا پہلا مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی شوکت جدون دیگر عملے کے ہمراہ بدھ کو کاسی روڈ پر گشت کر رہے تھے ، انہوں نے ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے پکڑ کر475گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین