• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات


حکومتی وفد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی وفد کی سر براہی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کی۔

پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد میں قاسم سوری اور علی محمد خان شامل تھے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ راجہ پرویز اشرف، نیّربخاری، شیری رحمان، رضا ربانی، شازیہ مری اور نوید قمر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری قانون سازی کو مثبت طریقے سے کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین حکومتی کمیٹی متوقع قانون سازی پر بات چیت کے لیے زرداری ہاؤس آئے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں قانون سازی کے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھنا چاہتی ہیں، جتنی اہم قانون سازی ہے، اتنا ہی اہم ہمارے لیے جمہوری عمل کی پاسداری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اس معاملے پر دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

تازہ ترین