• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر تمام جماعتوں کو بریفنگ دی گئی، فروغ نسیم

آرمی ایکٹ ترمیمی بل تمام جماعتوں کو بریفنگ دی گئی ، فروغ نسیم


وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو سوالات تھے ہمارے حساب سے ہر طرح سے ان کی تسلی ہوئی ہے۔

فرو غ نسیم نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے دوبارہ ہوگا۔

وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ترامیم کرنے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل پارلیمانی مشاورتی کمیٹی قانون سازی کے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم اتفاق رائے سے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پرویز خٹک کی زیر صدارت پارلیمانی مشاورتی کمیٹی قانون سازی کے اجلاس میں حکومتی اراکین سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے لیے قانون سازی کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے کل پہلے قومی اسمبلی اور بعد میں سینیٹ میں پیش کیا جائےگا۔

تازہ ترین