سیف علی خان کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری، 30 کروڑ کی جائیداد خریدلی
بالی ووڈ کے سینئر اداکار سیف علی خان نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں دو دفاتر خرید لیے۔ واضح رہے کہ اس وقت بالی ووڈ اسٹارز میں طویل المدت فوائد کے لیے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان ہے اور اسی تناظر میں اب سیف علی خان نے دو آفس اسپیس خریدنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔