• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 3 دن سردی کم رہنے کے بعد بارش ہوگی، موسمیات

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کراچی میں سردی کی شدت میں کمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے 7 سے 10جنوری تک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور بارش کا امکان بھی ہے۔

کراچی میں سرد لہر، ہلکی بوندا باندی


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ دو دنوں کے مقابلے میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 5 جنوری سے نیا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، جوسردی میں مزید اضافے کاسبب بنے گا اور ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11جنوری سے بارش کا ایک اور نیا سسٹم جنوبی ایران سے ملک میں داخل ہوگا۔

تازہ ترین