• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا فریقین کو مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے تحمل کا مشورہ

چین کا فریقین کو مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے تحمل کا مشورہ


ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر چین نے امریکا اور ایران کو مزید کشیدگی سے بچنے کےلیے تحمل کے مظاہرے کا مشورہ دیا ہے ۔

روس نے بھی ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ردعمل کا اظہا رکیا ہے اور کہاکہ عراق میں ایرانی جنرل کے قتل سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

شام نے بھی ایرانی جنرل کے قتل کی مذمت کی جبکہ عراقی ملیشیا کے لیڈر سیاستدان مقتدیٰ الصدر نے مہدی آرمی دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

امریکی حملے میں ایرانی جنرل کے قتل کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے ۔

تازہ ترین