• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل قانی قدس فورس کے نئے کمانڈر مقرر


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی کو قدس فورس کا کمانڈر مقرر کردیا ہے ۔

اسماعیل قانی کی تقرری قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ،جس میں ایرانی سپریم لیڈر نےپہلی بار شرکت کی ۔

آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیر جنرل اسماعیل کو قدس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا ۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں بغداد ائرپورٹ کے قریب راکٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے ۔

ایران نے امریکا سے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے ،اسی تناظر میں نیشنل سیکیورٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

تازہ ترین