• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ


ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف کو عراق میں امریکی کارروائی سے آگاہ کیا۔

مائیک پومپیو نے دوران گفتگو کہا کہ ایران نے خطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ امریکا اپنے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے افغان صدر اشرف غنی کو بھی فون کیا اور انہیں بتایا کہ قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ امریکیوں کے تحفظ کے لیے کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے اقدامات پورے خطے کو غیر مستحکم کررہے ہیں، امریکا ہر صورت اپنے لوگوں اور مفادات کا تحفظ کرے گا۔

تازہ ترین