• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کو فلم ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نئی فلم ’زندگی تماشہ‘24 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔فلم کے ہدایت کار نے سرمد کھوسٹ فلم کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’زندگی تماشہ‘24 جنوری کو ریلیز کی جائے گی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے موضوعات پر اکثر فلمیں نہیں بنتی ہیں۔ہدایتکار کی جانب سے جاری کی پوسٹ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔فلم ’زندگی تماشہ‘ میں دو زبانیں استعمال کی گئی ہیں کچھ کردار اردو بولتے ہوئے جب کہ کچھ پنجابی دکھائی دیں گے ۔فلم کی کاسٹ میں اداکار علی قریشی، سمیعہ ممتاز اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔اس فلم کو بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا معتبرترین ’کم جسوئک‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

تازہ ترین