• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر سی خضدار واقعہ انتظامیہ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بچار کے مرکزی چیئرمین واجہ اسلم بلوچ مرکزی وائس چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ مرکزی ریجنل سیکرٹری، جھالاوان حاتم بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان ریزیڈیشنل کالج خضدار میں بلوچ طلباء کو ریسٹیکیٹ کرکے تعلیم سے دور کرنا قابل مذمت ہے گزشتہ دنوں کالج میں دو طلباء گروپوں کے درمیان ہونے والے واقعات کی ذمہ داری کالج انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے بی آر سی خضدار میں طلباء کے درمیان تعصب پھیلانا انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس سے طلباء کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی بجائے انکے درمیان نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے لاہور میں بلوچ طلباء پر حملہ بعد ازاں مخالفت کو تحفظ فراہم کرنا جبکہ بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار میں بلوچ طلباء کے خلاف کسی سازش کے تحت کارروائی کرکے انہیں ہراساںکرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔
تازہ ترین