• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان سپر لیگ کے لیے آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کا اردو میں پیغام

پی ایس ایل کے لیے آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کا اردو میں پیغام  


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہو چکا ہے اور ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہی کے اوپنر شین واٹسن نے بھی ایک پیغام جاری کیا ہے لیکن اس پیغام کی خاص بات یہ ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی نے یہ بیان اردو میں جاری کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ 2020 میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں اور انہوں نے شائقین کرکٹ کے نام اردو میں خصوصی پیغام دیا۔شین واٹسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے ، اس پاکستانیو! میں آرہا ہوں، آپ سب پرپل فورس کو سپورٹ کریں، اس بار ہو گا، کوئٹہ، کوئٹہ۔جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اسلام آباد یونائیٹیڈ جوائن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور نئے سال پر پاکستانی شائقین کرکٹ کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سال کے پہلے دن پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا تھا اور ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس مرتبہ ایونٹ کے تمام 34میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے اور کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان ان میچز کی میزبانی کریں گے۔دنیا بھر کے سپر اسٹارز پاکستان سپر لیگ میں شرکت اور پاکستان آنے کے حوالے سے پہلے ہی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔آسٹریلوی بین کٹنگ اور ٹائل ملز نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین