کوئٹہ(خ ن)سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے یارو تا پشین زیر تکمیل دو رویہ روڈ کی چو ڑائی کم رکھنے کی شکایات کا نوٹس لیاہے انہوں نے متعلقہ ایکسین کو روڈ کی چوڑائی پی سی 1 اور ڈیزائن کے مطابق رکھنے اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے صوبائی سیکریٹری نے کلی کمالو سریاب روڈ اور قمبرانی کے علاقے میں جاری سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے کاموں کا جائیزہ لیا اور منصوبوں کی بروقت اور معیاری تعمیر کو یقینی بنا کر علاقے کے عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔