امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم آرمی ایکٹ ترمیمی بل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
لوئردیر میں پریس کانفرنس کے د وران سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے آرمی ایکٹ کی ترمیم پر نہ کوئی مشاورت کی اور نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے بھی اکیلے ہی فیصلہ کررہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کا حصہ نہیں بنے گی۔