• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ جنگ چاہتاہے،عالم اسلام باہمی اتحاد سے سازش ناکام بنادے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ٹرمپ عالم اسلام پر جنگ مسلط کرنا چاہتاہے،عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر اتحاد و یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا،اگر جنگ کے شعلے ایک بار بلند ہوگئے تو پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آئے گی اور کروڑوں انسان اس آگ کا ایندھن بن جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےتیمرگرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہاکہ اس وقت ملک کا بڑامسئلہ یہ ہے کہ حکومت ہے بھی اور نہیں بھی ہے، حکومت نے ایک وقت میں ہی اتنے بحران پیدا کردیے ہیں کہ حکومت کی اپنی کشتی ان بحرانوں کے بھنور میں پھنس گئی ہے، انہوں نے کہا پندرہ ماہ میں بجلی کی قیمت میں پندرہ بار اضافہ کیا گیا۔
تازہ ترین