• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سکھر،منہدم عمارت کے ملبے سے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مکمل

سکھر،منہدم عمارت کے ملبے سے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مکمل


سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر میں زمین بوس ہونیوالی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا، سانحہ میں 9افراد جاں بحق اور18زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونےوالوں میں 5خواتین، ایک بچے سمیت 9افراد شامل ہیں، ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد پاک فوج، رینجرز کے جوان ودیگر امدادی ٹیمیں واپس روانہ ہوگئیں۔ سکھر کے اہم ترین کاروباری و رہائشی اور گنجان آبادی والے علاقے حسینی روڈ پر زمین بوس ہونیوالی 4منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ تیسرے دن مزید 3افراد کی نعشیں ملبے سے نکالی گئیں، جن کی شناخت 30 سالہ صبا زوجہ محمد علی، 43سالہ وردہ زوجہ ناصر محمود اور 60سالہ طلعت محمود کے نام سے ہوئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد9ہوگئی ہیں جبکہ 18افراد زخمی ہیں، زخمیوں کا سول اسپتال، سکھر بلڈ بینک اینڈ ڈرگز ڈونیٹنگ سوسائٹی، چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں علاج و معالجہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین