• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا آرمی ایکٹ کی قانون سازی میں حصہ نہ لینے کااعلان

فضل الرحمٰن کا آرمی ایکٹ کی قانون سازی میں حصہ نہ لینے کااعلان


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری برادران سے ملاقات کی اور آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی پر بات چیت کی۔

مسلم لیگ (ق)  کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ساری اپوزيشن کا ماننا ہے کہ یہ اسمبلی جعلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے اس اسمبلی کے قانون سازی کا حق تسلیم نہیں کر رہی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ عملی انداز کیا ہوگا اس پر غور کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کیا کہ کسی بھی آپشن کی طرف جاسکتے ہيں لیکن حمایت نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین