• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جنرل کی موت پر اظہار افسوس نہیں کریں گے، برطانیہ

ایرانی جنرل کی موت پر اظہار افسوس نہیں کریں گے، برطانیہ


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر اظہار افسوس نہیں کرے گا۔

بورس جانسن نے ایرانی جنرل کےقتل پر اپنے ردعمل میں کہا  کہ جنرل قاسم سلیمانی کے اقدامات سے ہزاروں اموات ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی ہمارے مفادات کے خلاف اور خطے کو غیرمستحکم کرنے کے ذمے دار تھے۔

قبل ازیں برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے سے پہلے امریکا نے اپنے پرانے اور قریبی حریف برطانیہ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایرانی جنرل پر حملے کے منصوبے سے اسرائیل کو آگاہ کیا، جس کے باعث امریکا کے اس اقدام پر برطانوی وزیراعظم نے سخت ناگواری کا اظہار  کیا۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

تازہ ترین