لاہور کیمپ جیل میں شارٹ سرکٹ کے باعث نیب کی بیرک میں آگ لگ گئی، ایمرجنسی فون کال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق سر پر چوٹ لگنے سے معمولی زخمی ہوئے۔
جیل ذرائع کے مطابق آگ سابق سیکرٹری فوادحسن فواد کی بیرک کے باہر لگی،اس دوران سعد رفیق کمرے سے باہر نکلے اور زخمی ہو گئے، تاہم انہیں ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔
جیل حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کو نہیں بلایا گیا، جیل کے عملے نے خود آگ پر قابو پا لیا۔