لاہور(نمائندہ خصو صی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے 72 سال سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کا وعدہ پورا نہیں کیا،کشمیری آج دنیا بھر میں یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں۔حکومت معاشی،تعلیمی اور داخلہ و خارجہ پالیسیوں میں ناکارہ ہوگئی لیکن حکومتی حلقے اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ دیر میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بدترین کرفیو کی وجہ سے کشمیر 154 دن سے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہواہے مگر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے اپنے وعدوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔