عمان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم 16 جنوری کو کراچی آئیگی ، پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب سے تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی ، 4 جنوری سے آل پاکستان ویٹرنز ہاکی لیگ اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ اکیڈمی میں شروع ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار اولمپئن اصلاح الدین صدیقی نے الکرم ٹاول انڈسٹریز کے سی ای او مہتاب الدین چائولہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر اولمپئن ایاز محمود اور اولمپئن سید سمیر حسین بھی موجود تھے ۔
اولمپئین اصلاح الدین نے کہا کہ عمان کیخلاف سیریز کے میچز 18 ، 20 اور 22 جنوری کو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اس وقت شہر کی واحد ایسوسی ایشن ہے جو ہر ماہ کراچی کے کھلاڑیوں کو ایونٹ فراہم کر کے اپنے فعال ہونے کا ثبوت دے رہی ہے، اسی لئے اب اس پر اعتماد کرتے ہوئے اسپانسر بھی آگے آنے میں فخر محسوس کررہے ہیں جو اس کے عہدے داروں کی بڑی کام یابی ہے ، پہلا گیٹو ریدٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔14 ویں نیشنل شوٹنگ بال چمپئین شپ سروری اسپورٹس کمپلیکس حسین آباد حیدرآباد میں منعقد کی گئی ۔ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل اور امور نوجوان امتیاز علی شاہ تھے۔ زرعی ترقیاتی بینک اسلام آباد نےو ننگ ٹرافی اور دو لاکھ روپے کیش پرائز حاصل کیا رنر اپ سکھر رہی، تیسری پوزیشن ساہیوال کو ملی ۔
کراچی نے میر پور خاص کو شکست دے کر ایس ایس بی انٹرڈویژنل مینز رسہ کشی چیمپئن شپ جیت لی اور اپنے اعزاز کا دفاع کیا،ٹورنامنٹ میں تمام چھ ڈویژن کی ٹیموں نے شرکت کی ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیاتھا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپورت تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہر قسم کا تعاون ان کے ساتھ ہے۔ گلفراز احمد خان چیف پیٹرن سندھ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم نے اس سال کے تمام ایونٹ مکمل کر لئے ہیں ۔ اس موقع پر خالد رحمانی، محفوظ الحق، پرویز شیخ، عائشہ ارم، عظمت پاشا، خالدہ ناز، صفدر احمد انصاری اورچوہدری تنویر بھی موجود تھے۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی راشد قریشی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی اسپورٹسنے انعامات تقسیم کئے۔ صدر کراچی محسن علی خان نے کہا کہ جب ہم نے اس کھیل کی ذمہ داری سنبھالی تھی اس وقت اس کھیل کو کوئی نہیں جانتا تھا لیکن ہماری محنت اور کاوش کی بدولت آج پورے پاکستان میں ٹگ آف کا کھیل نے بھی نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ جس میں ہمارے سیکریٹری جاوید اقبال کی محنت شامل ہے۔سندھ اسپورٹس بورڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں نادر بچانی نے مینز سنگلزفائنل میں محمد علی کو ارج بتول نے خواتین سنگلز کے فائنل میں نٹالیہ زمان کو ہرا دیا۔
امتیاز علی شاہ سیکریٹری اسپورٹس سندھ نے انعامات تقسیم کئے۔محمد خالد رحمانی نے کہا کہ سندھ ٹینس ایسو سی ایشن اگلے دو ماہ میں چار قومی اور ایک صوبائی ٹورنامنٹ منعقد کرے گی۔ اس موقع پر غلام محمد۔ اصغر بلوچ۔ محمد تقی۔ محفوظ الحق، ارم بخاری نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر شکیل اسلم، محمد سعید، افشاں فاطمہ ، شہزاد قاضی، فرح ریاض، قدسیہ راجہ اور رئیسہ اشفاق بھی موجود تھے۔