• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا آغاز

چین: 36ویں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا آغاز


چین کے سرد ترین شہر ہربن میں 36ویں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

برف کے اس منفرد میلے کا افتتاح شاندار آتش بازی اور لائٹ شو سے ہوا جس نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والا یہ میلہ دنیا کے چار عظیم اسنو فیسٹیولز میں سے ایک ہے جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے سیکڑوں مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں.

اسی مقصد کے لیے ورکرز نے ہربن کے دریا کی سطح سے برف کے 170,000 کیوبک میٹر کے دیوہیکل ٹکڑے کاٹ کر میلے کے مقام پر پہنچائے اور محض پندرہ دن میں ایک سو سے زائد کئی میٹر بلند برف کے مجسمے تیار کئے گئے جنہیں خوبصورت روشنیوں سے بھی سجایا گیا ہے۔

رواں سال اس میلے کو حتمی شکل دینے کے لیے10ہزار سے زائد ورکرز اور سیکڑوں آرٹسٹ میدان میں موجود ہیں اور 6 لاکھ اسکوائر میٹر رقبے پر کئی میٹر اونچے ٹاورز اور شاندار آئس سلائیڈ کے علاوہ سیکڑوں برفیلے مجسمے تیار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ برفانی میلہ ہر سال تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ تک چین کے شہر ہربن میں جاری رہتا ہے جہاں فروری کے اختتام تک سیاحوں کی بڑی تعداد برف سے بنائے گئے مجسمے اور آرٹ کے انمول نمونے دیکھنے جمع ہوتی ہے۔

تازہ ترین